ٹیکنالوجی کا موثر استعمال نظام انصاف کیلئے ضروری ہے ، چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت
اسلام آباد(اے پی پی)چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کا موثر استعمال ایک ایسے خودکار، موثر اور فوری ردعمل دینے والے نظام انصاف کی جانب منتقلی کے لیے ضروری ہے۔۔۔
جو وکلا، سائلین اور عام شہریوں کی ضروریات پوری کر سکے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار وفاقی شرعی عدالت کی پرنسپل سیٹ اسلام آباد میں نئی قائم کردہ ای لائبریری کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ای لائبریری میں وفاقی شرعی عدالت، پاکستان لا سائٹ، برٹش کونسل لائبریری اور فقہ اکیڈمی جدہ تک رسائی کے لیے لاگ ان کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments