بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
راولپنڈی: (دنیا نیوز) معرکہ حق کے ایک سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود بھارت کا تلخ حقیقت کا سامنا کرنے سے انکار کر دیا، آپریشن سندور کے نام پر تاریخ دوبارہ لکھنے کی بھارتی کو شش بے نقاب ہو گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت شکست تسلیم کرنے کے بجائے من پسند رنگ دینے میں مصروف ہے، آپریشن سندور پر بھارتی ڈاکیو منٹری حقائق مسخ کرنے کی کوشش ہے، بھارتی ڈاکیو منٹری حقائق کے بجائے جذباتی بیانیے اور فلمی انداز کی عکاس ہے۔
آئی ایس پی کے مطابق پہلگام حملے کے مبینہ ملزمان 28 جولائی کو مارے گئے تو7 مئی کو بھارت نے کس کو سز ادی، آپریشن سندور کو پہلگام کا بدلہ قرار دینے کا بھارتی دعویٰ اپنے ہی بیانیے سے متصادم،100فیصد مشن کامیابی بھارتی دعویٰ آپریشنل ریکارڈ سے مطابقت نہیں رکھتا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ معرکہ حق میں پاکستان نے بھارتی جارحیت ناکام بنائی، پاکستان نے 8 بھارتی فوجی طیارے مار گرائے،آپریشن ’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص میں 26 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، فلمی مناظر طیاروں کے نقصان اور حقیقی جنگی حقائق نہیں بدل سکتے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کو معرکہ حق پر کوئی من گھڑت بیانیہ بنانے کی ضرورت نہیں، جنگی ریکارڈ، سفارتی رابطے اور بھارتی بیانات حقیقت خود بیان کرتے ہیں، پاکستان علاقائی امن و استحکام کیلئے پر عزم ہے، پاکستانی مسلح افواج ملکی خود مختاری اور سالمیت کے دفاع کیلئے مکمل تیار ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا مزید کہنا ہے کہ آئندہ کوئی مہم جوئی ہوئی تو پاکستان کا جواب فیصلہ کن ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments