محبت کی شادی کا المناک انجام، شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی
نوشہرہ:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں محبت کی شادی کا المناک انجام ہوا، جہاں ناراض بیوی کو منانے میں ناکامی پر شوہر نے مبینہ طور پر پہلے اپنی اہلیہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر سرعام فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق 24 سالہ عامر خان اپنی ناراض بیوی ملائکہ کو منانے میں ناکام رہا، جس پر وہ دل برداشتہ ہوگیا، عامر خان نے مبینہ طور پر ملائکہ پر فائرنگ کرکے اسے موت کے گھات اتار دیا۔
تفتیشی حکام نے بتایا کہ واردات کے بعد ملزم اپنے گھر پہنچا، جہاں اس نے کنپٹی پر فائر کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد قانونی کارروائی مکمل کرکے ورثا کے حوالے کردیا گیا۔
دوسری جانب ملائکہ کے قتل کا مقدمہ تھانہ اکوڑہ خٹک نوشہرہ میں درج کرلیا گیا، جبکہ عامر خان کی خودکشی کی رپورٹ تھانہ چھوٹا لاہور صوابی میں درج کی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments