دنیا پور میں بھائی سے جھگڑے کے بعد نوجوان نے موت گلے لگا لی

دنیاپور:(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے دنیا پور میں بھائی سے جھگڑے کے بعد 30 سالہ نوجوان نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق دلخراش واقعہ نواحی علاقے نتھل والا میں پیش آیا، عبدالمنان نے مبینہ طور پر کمرے میں لگے چھت کے پنکھے سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا، گھر والوں کو واقعے کا علم تقریباً تین گھنٹے بعد ہوا۔

دوسری جان اہلخانہ نے کمرے کی چھت پھاڑ کر نوجوان کی نعش کو نیچے اتارا، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو تحویل میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں جب کہ مزید حقائق میڈیکل رپورٹ اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...