پاکستان نے اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تخفیف اسلحہ کی صدارت سنبھال لی
اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تخفیف اسلحہ کی صدارت سنبھال لی ہے۔
ترجمان کے مطابق پاکستان کی جانب سے ایڈیشنل سیکریٹری اسلحہ کنٹرول و تخفیف اسلحہ طاہر اندرابی کانفرنس کے اجلاسوں کی صدارت کر رہے ہیں۔
پاکستان کانفرنس کے 2026 کے اجلاس کے آخری صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہا ہے۔ پاکستان کانفرنس کی سالانہ رپورٹ اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی فرسٹ کمیٹی میں قرارداد پر مذاکرات کی رہنمائی کرے گا۔
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) August 17, 2026
ترجمان نے بتایا کہ بطور صدر پاکستان نے مشاورتی عمل کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ آج طاہر اندرابی نے 2026 کے اجلاس کے سابق صدور کے اجلاس کی صدارت کی اور مختلف علاقائی گروپس کے نمائندوں سے بھی مشاورت کی۔
دفتر خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تخفیف اسلحہ، اسلحہ کنٹرول سے متعلق معاہدوں پر مذاکرات کے لیے دنیا کا واحد کثیرالجہتی فورم ہے۔ جنیوا میں قائم اس فورم میں 65 رکن ممالک شامل ہیں، جن میں تمام جوہری ہتھیار رکھنے والی ریاستیں بھی شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق کانفرنس کے ایجنڈے میں جوہری ہتھیاروں کی دوڑ کا خاتمہ، خلا کو عسکری مقاصد کے لیے استعمال ہونے سے روکنا اور دیگر اہم امور شامل ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اس موقع پر کانفرنس کی صدارت سنبھالنا بین الاقوامی برادری کی جانب سے پاکستان کی سفارتی قیادت کے تعمیری کردار پر اعتماد کا مظہر ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments