گوگل نے اینڈرائیڈ 17 کی بِیٹا 3 اپ ڈیٹ جاری کر دی

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اہل پکسل ڈیوائسز کیلئے اینڈرائیڈ 17 کیو پی آر 2 بِیٹا 3 اپ ڈیٹ جاری کر دی ہے جس میں معمول کی بگ فکسز کے ساتھ کئی نئے فیچرز بھی شامل کئے گئے ہیں۔

اپ ڈیٹ میں سب سے نمایاں تبدیلی کوئیک سیٹنگز مینو کو اپنی مرضی کے مطابق ترتیب دینے کی سہولت ہے۔

اینڈرائیڈ 17 میں گوگل ایک نیا کوئیک سیٹنگز لے آؤٹ ایڈیٹر متعارف کرا رہا ہے جس کے ذریعے صارفین کوئیک سیٹنگز میں موجود ٹوگلز اور سیٹنگز کو اپنی ضرورت کے مطابق ترتیب دے سکیں گے۔

صارف یہ بھی طے کر سکیں گے کہ کون سے کوئیک ٹوگلز بڑے ٹائلز کی شکل میں نظر آئیں جبکہ برائیٹنس سلائیڈر اور میڈیا پلیئر کی پوزیشن بھی تبدیل کی جا سکے گی۔

گوگل حتمی ورژن میں مزید تھیمنگ آپشنز بھی شامل کرنے کی تیاری کر رہا ہے، ان میں چار بنیادی رنگوں کی ہیو کو سلائیڈر کے ذریعے ایڈجسٹ کرنے اور مختلف حصوں میں مزید بلَر ایفیکٹس شامل کرنے کے آپشنز شامل ہیں۔

نئی اپ ڈیٹ میں کال پروٹیکشن سے متعلق فیچرز بھی شامل کئے گئے ہیں، ان کا مقصد صارفین کو سوشل انجینئرنگ سکیمز کا شکار ہونے سے بچانا ہے۔

خاص طور پر کال فارورڈنگ سے متعلق نمبرز ڈائل کرتے وقت اضافی کنفرمیشن ڈائیلاگز دکھائے جائیں گے تاکہ صارف کسی دھوکے یا غلط ہدایت کے نتیجے میں اپنی کالز کسی دوسرے نمبر پر فارورڈ نہ کر بیٹھے۔

اینڈرائیڈ 17 کیو پی آر 2 بِیٹا 3 فی الحال اہل پکسل ڈیوائسز کیلئے بِیٹا اپ ڈیٹ کے طور پر دستیاب ہے جبکہ ان نئی خصوصیات میں سے مزید آپشنز حتمی ورژن کے ساتھ صارفین تک پہنچنے کی توقع ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...