نیتن یاہو اور جیرڈ کشنر کی ملاقات، حماس کو مکمل غیر مسلح کرنے پر اتفاق

غزہ: (دنیا نیوز) بورڈ آف پیس کے عہدیدار کا دعویٰ کیا کہ امریکی صدر کے خصوصی ایلچی جیرڈ کشنر اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو غزہ کیلئے آئندہ کے لائحہ عمل پر متفق ہوگئے اور حماس کو مکمل غیر مسلح کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

عرب ٹی وی کے مطابق عہدیدار نے بتایا کہ یہ پیشرفت جیرڈ کشنر اور اسرائیلی وزیراعظم کی طویل ملاقات کے بعد سامنے آئی، پہلے جیرڈ کشنر اور بورڈ آف پیس کے نمائندے نکولے ملاڈینوف نے مصر،قطر اور ترکیہ کے ثالثوں سے ملاقاتیں کی تھیں۔

جیرڈ کشنر حماس کے وفد سے بھی ملے تھے، حماس نے غزہ مکینوں کی بے دخلی کا معاملہ اٹھایا تھا، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کو ناں کردی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے حماس کے غیر مسلح ہونے سے پہلے غزہ سے اسرائیلی فوج کو نکالنے سے انکار کردیا، اس سے پہلے حماس جیرڈ کشنر کو باور کرا چکا ہے کہ وہ غیر مسلح ہونے کو تیار ہے لیکن پہلے اسرائیل کو غزہ سے فوج نکالنا ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...