ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور ویلز کا سنسنی خیز مقابلہ 3-3 گول سے برابر

ایمسٹرڈیم: (دنیا نیوز) ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان اور ویلز کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ 3-3 گول سے برابر ہوگیا۔

نیدرلینڈز کے ویگنر ہاکی اسٹیڈیم میں پاکستان اور ویلز کے درمیان کھیلا گیا ایونٹ کا نواں میچ 3-3 گول سے براہر ہوگیا۔

پاکستان کی جانب سے رحمان، سفیان خان، حنان نے جبکہ ویلز کے لیے فرلونگ نے دو اور بریڈ شا نے ایک مرتبہ گیند کو جال میں پہنچایا۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم اپنا تیسرا میچ روایتی حریف بھارت سے بدھ کو کھیلے گی اور اگلے راؤنڈ میں کوالیفائی کرنے کے لیے قومی ٹیم کو ہر صورت یہ میچ جیتنا ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...