BDSچار سالہ پروگرام برقرار، دورانیہ بڑھانے کی تجویز مسترد
دورانیہ بڑھانے کے بجائے نصاب، کلینکل تربیت کامعیار بہتر بنایا جائے ،سینیٹرز قائمہ کمیٹی صحت نے ای سگریٹ ریگولیشن بل کی منظوری کی سفارش کردی
اسلام آباد (نیوز رپورٹر)سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت نے بی ڈی ایس پروگرام کی مدت چار سال سے بڑھا کر پانچ سال کرنے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے چار سالہ پروگرام برقرار رکھنے کی ہدایت کردی، سینیٹر عامر ولی الدین چشتی کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی وزیر صحت سیدمصطفی کمال اور متعلقہ حکام نے شرکت کی، کمیٹی نے ‘‘الیکٹرانک نکوٹین ڈیلیوری سسٹمز ریگولیشن بل 2025’’ متفقہ طور پر منظور کرتے ہوئے سینیٹ میں پیش کرنے کی سفارش کردی،کمیٹی نے فارمولا دودھ کے اشتہارات میں موجودہ وارننگ کو ناکافی قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ فارمولا دودھ ماں کے دودھ کا متبادل نہیں، پیکنگ پر سگریٹ کے پیکٹ کی طرز پر نمایاں انتباہ اور اشتہارات میں وائس اوور کی تجویز بھی دی گئی،بی ڈی ایس کے حوالے سے ارکان نے کہا کہ دورانیہ بڑھانے کے بجائے نصاب، کلینیکل تربیت اور معیار بہتر بنایا جائے ،کمیٹی نے اصلاحات سے قبل تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی ہدایت کی،ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے ہاسٹل سے بلوچستان کے طلبہ کی مبینہ بے دخلی اور انتظامی معاملات پر بھی غور ہوا،کمیٹی نے چیئرمین سے تحفظات صدر مملکت تک پہنچانے اور ضرورت پڑنے پر قانون میں ترمیم کی سفارش کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments