امریکا کی ایران کو معاشی جنگ کی دھمکی، عالمی سٹاک مارکیٹس میں مندی،تیل مہنگا

امریکا کی ایران کو معاشی  جنگ کی دھمکی، عالمی سٹاک  مارکیٹس میں مندی،تیل مہنگا

لندن(اے ایف پی)امریکا کی جانب سے ایران کے خلاف ‘‘معاشی جنگ’’ کی دھمکی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث عالمی سٹاک مارکیٹس میں مندی رہی۔

امریکی ٹریژری کی جانب سے 30 سالہ حکومتی بانڈز کی خریداری کم از کم دوگنا کرنے کے اعلان کے باوجود سرمایہ کار محتاط رہے ۔ یورپی اور امریکی مارکیٹس میں بیشتر اشاریے گر گئے ، جبکہ ایشیائی مارکیٹس میں تیزی دیکھی گئی۔ تیل کی قیمتوں میں تقریباً 2اعشاریہ5 فیصد اضافہ ہوا، جس سے افراط زر کے خدشات بڑھ گئے ۔برینٹ نارتھ سی کروڈاڑھائی فیصد اضافے سے 93اعشاریہ88ڈالر فی بیرل جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 2اعشاریہ8بڑھ کر 86 اعشاریہ76 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...