پاکستانی طلبہ کو گوگل جیمنی تک ایک سال مفت رسائی خوش آئند ، افتخار ملک

پاکستانی طلبہ کو گوگل جیمنی تک ایک سال مفت رسائی خوش آئند ، افتخار ملک

لاہور(آن لائن)سارک چیمبر کے سابق صدر افتخار علی ملک نے پاکستانی طلبہ کو ایک سال کے لیے گوگل جیمنی تک مفت رسائی فراہم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے بااختیار بنانے کی جانب اہم قدم قرار دیا ہے۔

 جمعرات کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس سہولت سے طلبہ کو مصنوعی ذہانت سے استفادہ، تعلیمی صلاحیتیں بہتر بنانے اور جدید ٹیکنالوجی سے متعلق نئی مہارتیں حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں باصلاحیت نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود ہے ، جسے جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرکے ملک کی ڈیجیٹل تبدیلی اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...