یو اے ای:خاتون کا اسٹکی نوٹ پر 150الفاظ لکھ کر ریکارڈ
دبئی (نیٹ نیوز)متحدہ عرب امارات کی 29 سالہ خاتون پشپاجوتھی روی کمار نے چھوٹے سے اسٹکی نوٹ پر ہاتھ سے 150 مختلف الفاظ لکھ کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
خاتون کے مطابق وہ بچپن سے ہی گینیز ورلڈ ریکارڈز دیکھتی رہی ہیں اور ہمیشہ اس کا حصہ بننے کا خواب رکھتی تھیں۔ پشپاجوتھی نے بتایا کہ ایک دن انہیں اچانک یہ خیال آیا اور انہوں نے ریکارڈ کے لیے درخواست دینے کا فیصلہ کیا۔اس چیلنج کے دوران ان کے لیے سب سے بڑا مسئلہ یہ تھا کہ 150 الفاظ ایک ہی چھوٹے اسٹکی نوٹ پر اس طرح تحریر کیے جائیں کہ تمام الفاظ واضح اور پڑھنے کے قابل بھی رہیں۔ اس مقصد کے لیے انہیں اپنی تحریر اور جگہ کے استعمال میں خاصی تخلیقی صلاحیت کا مظاہرہ کرنا پڑا۔یوں اپنی باریک لکھائی کی بدولت پشپا نے اپنا نام گینیز ورلڈ ریکارڈ کی کتاب میں درج کرا لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments