جو روٹ نے ٹیسٹ میں ٹندولکر کا ففٹیز کا ریکارڈ برابر کر دیا
بھارتی بیٹرنے 200میچزمیں ،جوروٹ نے 167میچزمیں ہی 68ویں ففٹی بناڈالی
لیڈز(سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ کے کپتان اور تجربہ کار بیٹر بلے باز جو روٹ نے پاکستان کے خلاف کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کے لیجنڈری بیٹرسچن ٹنڈولکر کا ورلڈ ریکارڈ برابر کردیا۔ جو روٹ نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 68ویں مرتبہ ففٹی بنانے کا اعزاز حاصل کر کے سچن ٹنڈولکر کا عالمی ریکارڈ برابر کیا۔ ٹنڈولکر نے اپنے 200 ٹیسٹ میچز کے کیریئر میں 68 نصف سنچریاں سکور کیں اور مجموعی طور پر 119 مرتبہ 50 یا اس سے زائد رنز بنائے تھے جس میں 51 سنچریاں بھی شامل ہیں۔ تاہم جو روٹ نے سب سے زیادہ ففٹیز بنانے کا یہ ہدف سچن ٹنڈولکر سے کہیں کم میچز یعنی 167 میچز میں حاصل کر کے دنیا کو حیران کردیا جبکہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ کے طویل فارمیٹ 41 سنچریاں بھی بناچکے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments