اسپیس ایکس راکٹ کی چاند سے ٹکر، گڑھے کی تصویر جاری

 اسپیس ایکس راکٹ کی چاند سے ٹکر، گڑھے کی تصویر جاری

نیویارک(نیٹ نیوز)امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے چاند کی سطح پر اسپیس ایکس کے راکٹ کے ٹکرانے کے بعد بننے والے گڑھے کی اب تک کی واضح ترین تصاویر جاری کردی ہیں۔

 نئی تصاویر میں راکٹ کے ٹکرانے سے پہلے اور بعد میں اس مقام کا موازنہ بھی کیا گیا ہے ۔ناسا کے مطابق اسپیس ایکس فالکن 9 راکٹ کا اوپری حصہ 5 اگست 2026 کو تقریباً 8700 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چاند کی سطح سے ٹکرایا۔ یہ راکٹ جنوری 2025 میں لانچ کیا گیا تھا اور اس کے بعد ایک سال سے زائد عرصے تک خلا میں گردش کرتا رہا۔یہ راکٹ 2025 میں دو نجی قمری مشنز اور ایک چھوٹی روور گاڑی کو چاند کی جانب روانہ کرنے والی مہم کا حصہ تھا، جسے ناسا کی جانب سے چاند کی تلاش میں نجی کمپنیوں کے کردار کو بڑھانے کی کوششوں سے جوڑا گیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...