نیدرلینڈز :خاتون کے بیڈروم کی الماری سے سانپ پکڑا گیا

نیدرلینڈز :خاتون کے بیڈروم کی الماری سے سانپ پکڑا گیا

لاہور(نیٹ نیوز)نیدرلینڈز میں خاتون کی بیڈروم کی الماری سے سانپ پکڑا گیا،لمبرخ پولیس کے مطابق خاتون نے حکام کو اطلاع دی کہ اس نے اپنے بیڈروم کے فرش پر کپڑوں کے درمیان ایک سانپ کو رینگتے ہوئے دیکھا۔

جو بعد میں الماری میں جا گھسا ہے ۔پولیس نے سانپ کو پکڑا تو معلوم ہوا کہ وہ ایک غیر زہریلا ریٹیکیولیٹڈ پائتھون تھا، جو پڑوسی کے گھر میں موجود ایک ٹیریریم سے فرار ہوا تھا۔جس پر اس پڑوسی کو خاتون کے گھر بلایا گیا تو اس نے اپنے پالتو سانپ کو پہچان لیا اور اسے پکڑ کر واپس اپنے گھر لے گیا،پولیس کے مطابق سانپ کا مالک اس بات کا جائزہ لے گا کہ یہ پائتھون ٹیریریم (جنوب مشرقی ایشیا میں پائے جانیوالے اژدھے کی ایک قسم) سے فرار ہونے میں کیسے کامیاب ہوا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ آئندہ ایسا نہ ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...