تیز رفتار ورزش دل اور میٹابولک صحت کیلئے زیادہ فائدہ مند

تیز رفتار ورزش دل اور میٹابولک صحت کیلئے زیادہ فائدہ مند

لاہور(نیٹ نیوز)نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ زیادہ شدت والی ورزشیں (جیسے مختصر دورانیے کے اسپرنٹ) دل اور میٹابولک صحت کو بہتر بنانے میں درمیانی شدت کی ورزشوں کے مقابلے میں زیادہ مؤثر ثابت ہوسکتی ہیں۔

گزشتہ مطالعات سے معلوم ہوا ہے کہ کمزور کارڈیو میٹابولک صحت رکھنے والے افراد میں ٹائپ ٹو ذیابیطس، دائمی گردوں کے مرض اور جگر کی چربی سے متعلق بیماریوں کا خطرہ بڑھ سکتا ہے ۔تاہم، اچھی خبر یہ ہے کہ صحت مند طرزِ زندگی اپنانے سے کارڈیو میٹابولک صحت کو بہتر بنایا جاسکتا ہے ۔ اس میں متوازن غذا کا استعمال، سگریٹ نوشی سے پرہیز، مناسب اور معیاری نیند، ذہنی دباؤ کو قابو میں رکھنا اور جسمانی سرگرمی کو معمول کا حصہ بنانا شامل ہیں۔ نئی تحقیق نے ورزش اور کارڈیو میٹابولک صحت کے درمیان تعلق کو مزید واضح کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...