ایرانی کبڈی ٹیم دوستانہ میچز کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی
اسلام آباد(اسپورٹس رپورٹر)ایرانی قومی کبڈی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق 20ویں ایشین گیمز ایچی ناگویا، جاپان 2026ء کی تیاریوں کے سلسلے میں ایرانی قومی کبڈی ٹیم پاکستان قومی کبڈی ٹیم کے ساتھ جوائنٹ ٹریننگ کیمپ اور دوستانہ میچز میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی ہے ۔۔۔
پاکستان کبڈی فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری شافع حسین اور صدر چوہدری سالک حسین کی زیر سرپرستی منعقد ہونے والا یہ ٹریننگ کیمپ اسلام آباد میں شروع ہو گیا ہے ، جبکہ دونوں ممالک کے مابین دوستانہ کبڈی میچز 24 سے 26 اگست 2026ء تک شام 7 بجے حمیدی ہال، پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments