چوہنگ میں معمولی جھگڑے پر دوست کی جان لے لی

چوہنگ میں معمولی جھگڑے پر دوست کی جان لے لی

سر پر بیٹ لگنے سے 31سالہ ارسلان موقع پر ہی دم توڑ گیا،ملزم فرار ہو گیا

لاہور (کرائم رپورٹر )چوہنگ پارک ویو میں دوست نے دوست کی جان لے لی۔ معمولی جھگڑا جان لیوا ثابت ہوا۔تفصیلات کے مطابق چوہنگ کے علاقہ پارک ویو میں دو دوستوں کے درمیان معمولی بات پر تلخ کلامی ہوئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے ہاتھا پائی میں تبدیل ہوگئی۔ اسی دوران سر پر بیٹ لگنے سے 31 سالہ ارسلان ولد طاہر شدید زخمی ہو کر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔مقتول ارسلان گوجرانوالہ کا رہائشی بتایا گیا ہے ۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ۔پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ارسلان کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...