لیڈزٹیسٹ:بال درمیان سے کاٹ کر دو حصوں میں تقسیم

لیڈزٹیسٹ:بال درمیان سے کاٹ کر دو حصوں میں تقسیم

لیڈز (سپورٹس ڈیسک )لیڈز ٹیسٹ میں انوکھا واقعہ پیش آیا، بال کو درمیان سے کاٹ کر دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا۔پہلی اننگز میں پاکستان کو 171 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد انگلینڈ ٹیم نے گیند کے دو ٹکڑے کر د یئے ۔۔۔

ٹیسٹ میچ کی اننگز کے بعد گیند کے دو ٹکڑے کرنے کی انوکھی مثال قائم ہوگئی، ایک اننگز میں دو باؤلرز کا پانچ پانچ وکٹیں لینا کم دیکھنے کو ملتا ہے ، عام طور پر ایک اننگز میں 5 یا اس سے زیادہ وکٹیں لینے والا بولر ہی میچ کی گیند کو یادگار کے طور پر اپنے پاس رکھتا ہے ۔اننگز کے بعد جوش ٹنگ نے اولی رابنسن کو گیند کے دو ٹکڑے کرنے کا ایک منفرد آئیڈیا دی، گراؤنڈ سے باہر جاتے ہوئے جوش ٹنگ کہا کہ ہمیں گیند آدھی آدھی تقسیم کر لینی چاہیے ۔ اولی رابنسن نے کہا کہ میں نے کہا کہ واقعی ایسا کرنا چاہیے ، میرے خیال میں یہ کافی زبردست ہوگا۔ڈریسنگ روم جاکر جوش ٹنگ نے گراؤنڈ سٹاف سے پوچھا کہ کیا گیند کو درمیان سے کاٹ کر آدھا کیا جا سکتا ہے ؟اولی رابنسن نے بتایا کہ تھوڑی دیر بعد حیران کن طور پر گراؤنڈ سٹاف گیند کو دو ٹکڑوں میں کرکے لے آئے ۔ کرکٹ کی آدھی گیند جیسی چیز روز روز نہیں ملتی، اس لیے یہ ایسی یادگار ہے جسے ہم دونوں کبھی نہیں بھولیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...