مصباح ارشد مس یونیورس پاکستان 2026 منتخب
لاہور(شوبزڈیسک ) پاکستانی ماڈل مصباح ارشد نے مس یونیورس پاکستان 2026 کا اعزاز اپنے نام کرلیا، وہ 24 نومبر کو پورٹو ریکو میں ہونے والے عالمی مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔
مس یونیورس پاکستان 2026 کی تاج پوشی کی تقریب فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے روزال پارک ہوٹل میں ہوئی، جہاں 10 فائنلسٹس کے درمیان مقابلے کے بعد مصباح ارشد کو فاتح قرار دیا گیا۔ مصباح ارشد کا تعلق پاکستان سے ہے اور وہ ماضی میں اسلام آباد میں بھی رہ چکی ہیں۔ فی الحال وہ جرمنی کے شہر میونخ میں مقیم ہیں، جہاں وہ یونیورسٹی آف ہیگن سے نفسیات کی تعلیم حاصل کررہی ہیں۔ 2000 میں پیدا ہونے والی مصباح نے حسن کے مقابلوں میں 2023کے دوران اپنی شناخت بنائی۔ اسی سال انہوں نے مس پاکستان ورلڈ 2023 اور مس اورا پاکستان 2023کے اعزازات بھی حاصل کیے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments