فریال گوہر کا یاسرعرفات کے پائلٹ سے منگنی کاانکشاف

 فریال گوہر کا یاسرعرفات کے پائلٹ سے منگنی کاانکشاف

لاہور(شوبزڈیسک ) معروف اداکارہ فریال گوہر نے اپنی زندگی کی سے جڑے ایک واقعے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ میں اپنی زندگی کی محبت سے منگنی کر چکی تھی، جو فلسطینی شہری اور فلسطینی رہنما یاسر عرفات کے پائلٹ تھے ۔

اداکارہ کے مطابق ایک مرتبہ میرے منگیتر جس طیارے کو اڑا رہے تھے ، دورانِ پرواز وہ طیارہ ریت کے شدید طوفان میں پھنس گیا، طیارے میں ایندھن بھی اتنا نہیں تھا کہ بحفاظت لینڈنگ کی جا سکے ، ایسے میں میرے منگیتر نے یاسر عرفات کو طیارے کے باتھ روم میں لے جا کر وہاں محفوظ کیا اور دروازہ سیل کر دیا۔ میرے منگیتر نے طیارے کو انتہائی خطرناک انداز میں نیچے کی جانب موڑا، تاہم اس کوشش میں وہ خود جان کی بازی ہار گئے ۔اداکارہ کے مطابق یہ المناک واقعہ ہماری شادی سے صرف 2 ہفتے قبل پیش آیا، فریال گوہر نے بتایا کہ میرے منگیتر کے پاس ایک لاکٹ تھا جو میں نے انہیں دیا تھا اور اس پر ہماری ہونے والی شادی کی تاریخ کندہ تھی، انتقال سے قبل انہوں نے یہ لاکٹ ایک پاکستانی ڈاکٹر کو دیا اور درخواست کی کہ وہ یہ لاکٹ فریال گوہر تک پہنچا دیں۔ کئی برس بعد وہ پاکستانی ڈاکٹر مجھ سے ملے اور انہوں نے میرے منگیتر کی آخری نشانی وہی لاکٹ مجھے واپس کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...