انگلش فٹبالر ہیری کین نے دوسری بار یورپی گولڈن شو جیت لیا
لندن (سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ کے سٹار فٹبالر ہیری کین نے اپنے کیریئر کا دوسرا یورپی گولڈن شو جیت لیا۔ انہیں یہ اعزاز بائرن میونخ میوزیم میں منعقدہ تقریب کے دوران دیا گیا۔۔۔
ہیری کین نے گزشتہ سیزن جرمن بنڈس لیگا میں 36 گول سکور کرکے گولڈن شو اپنے نام کیا۔ مانچسٹر سٹی کے نارویجن سٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ 27 گول کے ساتھ دوسرے جبکہ ریال میڈرڈ کے فرانسیسی فارورڈ کیلیان ایمباپے 25 گول کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے ۔ہیری کین نے اس سے قبل بائرن میونخ کے ساتھ اپنے پہلے ہی سیزن 2023-24 میں بھی 36 گول کرکے یورپی گولڈن شو جیتا تھا۔اعزاز حاصل کرنے کے بعد ہیری کین نے کہا کہ دوسری مرتبہ گولڈن شو جیتنا میرے کے لیے پہلے اعزاز سے بھی زیادہ اہمیت رکھتا ہے کیونکہ ٹیم نے گزشتہ سیزن میں تین ٹائٹلز جیتے اور اسی وجہ سے یہ کامیابی مزید خاص ہوگئی۔ اپنے کیریئر میں دوسری مرتبہ یورپی گولڈن شو جیتنے پر مجھے بہت فخر ہے اور یہ اعزاز میرے شاندار ساتھی کھلاڑیوں، کوچز اور خاندان کی حمایت کے بغیر ممکن نہیں تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments