ٹھیکریوالا:پرانی دشمنی پر فائرنگ 2خواتین اور بچی قتل

 ٹھیکریوالا:پرانی دشمنی پر  فائرنگ 2خواتین اور بچی قتل

ٹھیکرایولا ، پینسرہ (نمائند گان دنیا )تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے میں پرانی دشمنی کی بنا پر مخالفین کی فائرنگ سے دو خواتین اور ایک بچی جاں بحق جبکہ ایک کمسن بچی زخمی ہو گئی۔

تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے 250 ر ب، عباس پور روڈ پر مبینہ طور پر پرانی دشمنی کے باعث مسلح افراد نے خانہ بدوشوں کی جھگیوں پر دھاوا بول دیا اور مزاحمت کرنے پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کی زد میں آ کر 55 سالہ زبیدہ بی بی، 35 سالہ اسماء اور 8 سالہ مسکان جاں بحق ہو گئیں، جبکہ 3 سالہ زینب کے منہ پر گولی لگنے سے وہ زخمی ہو گئی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق افراد کی لاشیں تھانہ ایئرپورٹ پولیس کے حوالے کر دیں، جبکہ زخمی بچی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد جنرل ہسپتال سمن آباد منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے واقعہ کی مزید قانونی کارروائی شروع کرتے ہوئے ملزموں کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔پولیس کے مطابق مقتولہ زبیدہ بی بی کے بیٹے محمد عامر کی مدعیت میں 11 نامزد اور 3 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...