لاہور،گوجرانوالہ میں مبینہ پولیس مقابلے ، 3ڈاکو ہلاک

لاہور،گوجرانوالہ میں مبینہ پولیس مقابلے ، 3ڈاکو ہلاک

سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن کے زیرحراست ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ گیا علی رضا عرف بلا وزیر آباد اور عثمان باغبانپورہ کے علاقے میں عثمان غنی مار اگیا

لاہور،گوجرانوالہ،وزیرآباد(کرائم رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر)لاہور اور گوجرانوالہ میں مبینہ پولیس مقابلے ، 3 خطرناک ڈاکو ہلاک، 2 ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے ۔ پولیس کے مطابق سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن کے اہلکار گرفتار ملزم کو ریکوری کیلئے لے جا رہے  تھے کہ راستے میں گھات لگائے اس کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کردیا جن کی فائرنگ کی زد میں آ کر زیرِ حراست ملزم عرفان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر مارا گیا ،ملزم عرفان دو درجن سے زائد سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔دریں اثنا ڈکیتی، راہزنی، چوری، موٹرسائیکل چوری، منشیات فروشی اور گجرات سی سی ڈی پولیس سے مقابلے سمیت 25 سے زائد سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو علی رضا عرف بلا وزیر آباد پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا ۔دوسرے واقعے میں تھانہ باغبانپورہ پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے کے دوران راہزنی، چوری، منشیات فروشی، دوران واردات شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے اور پولیس مقابلے میں زخمی ہونے سمیت 23 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم عثمان غنی ہلاک ہو گیا ۔ کارروائی کے دوران ملزم سے 1060 گرام چرس اور ناجائز اسلحہ برآمد ہوا، جبکہ دو ساتھی فرار ہوگئے ۔ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے 4 سالہ بچے سے مبینہ بدفعلی کے مقدمے میں زیرِ ریمانڈ ملزم امیر معاویہ کو ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد واپسی پر پولیس حراست سے فرار کی کوشش پرزخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ تھانہ پیپلز کالونی پولیس نے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم شاہد کو پولیس ناکے سے فرار کی کوشش کے دوران زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...