وارداتیں ، شہریوں سے لاکھوں کی نقدی،موبائل چھین لئے
جوہر ٹاؤن سے وسیم ، شادباغ سے بشار ت، ہیئر سے اسد کی موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ،موبائل فون چھین لئے گئے ،متعدد موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں،ڈیفنس سی میں بختیار سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون، قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں نیاز سے 2 لاکھ 75ہزار روپے اور موبائل فون،برکی میں حماد سے 2لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون،ہربنس پورہ میں امداد سے 2لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون، لٹن روڈ میں سلیم سے 2لاکھ 20ہزار روپے موبائل فون،نواب ٹاؤن کے علاقے میں راحیل سے 20 ہزار روپے ،گجر پورہ کے علاقے میں امجد سے 10ہزار روپے چھین لئے گئے ، جوہر ٹاؤن سے وسیم ، شادباغ سے بشار ت، ہیئر سے اسد اور گلشن راوی سے آفتاب کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments