سونے کی اونچی چھلانگ،13700روپے مہنگا،ڈالرسستا

سونے کی اونچی چھلانگ،13700روپے مہنگا،ڈالرسستا

تولہ سونا 4لاکھ 71ہزار 936، دس گرام 4لاکھ 4ہزار 609پر جاپہنچا

کراچی(بزنس رپورٹر)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادھر ڈالر مزید سستا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 137 ڈالر کے اضافے سے 4495 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 13700 روپے کے اضافے سے 4لاکھ 71ہزار 936روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 11746 روپے کے اضافے سے 4لاکھ 4 ہزار 609  روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 3700 روپے کی کمی سے 4لاکھ 58ہزار 236روپے ہوگئی تھی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت369 روپے کے اضافے سے 7169 روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پرڈالر3پیسے کی کمی سے 277.57 روپے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ بدھ کو مقامی کرنسی 277.60 روپے پر بند ہوئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...