انشورنس صارفین کے تحفظ کیلئے ایس ای سی پی کا اہم اقدام
انشورنس کمپنیوں کیلئے مارکیٹ کنڈکٹ رولز کا نیا مسودہ جاری کردیا گیا
کراچی(بزنس رپورٹر)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ملکی تاریخ میں پہلی بار انشورنس صارفین کے تحفظ اور کلیمز کی بروقت ادائیگی یقینی بنانے کیلئے تمام انشورنس کمپنیوں کیلئے مارکیٹ کنڈکٹ رولز 2026 کا نیا مسودہ جاری کردیا ۔نئے مسودے کے تحت انشورنس کمپنیوں کیلئے پالیسی کے اجرا سے کلیم کی ادائیگی تک ذمہ داریاں واضح کرنے اور کلیمز کی پراسیسنگ و ادائیگی مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی تجویز دی گئی۔نئے قواعد کا اطلاق صرف انفرادی انشورنس پالیسیوں پر ہوگا۔
مجوزہ قواعد کے مطابق لائف انشورنس کلیم پر مطلوبہ دستاویزات موصول ہونے کے بعد 20 دن میں فیصلہ کرنا لازم ہوگاجبکہ موٹر انشورنس کلیم پر سروے رپورٹ موصول ہونے کے بعد 5 دن اور دیگر نان لائف انشورنس کلیمز پر سروے کے بعد 7 دن میں فیصلہ کرنا ہوگا۔کلیم منظور ہونے کے بعد انشورنس کمپنی کو 7 دن میں ادائیگی کرنا ہوگی ہیلتھ انشورنس کے حوالے سے بھی اہم ٹائم لائنز مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ۔ اسپتال میں داخل مریض کے ہیلتھ انشورنس کلیم کو 20دن میں نمٹانا ہوگا، جبکہ اسپتال سے ڈسچارج کی منظوری انشورنس کمپنی کو 3 گھنٹے کے اندر دینا ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments