پٹرولیم مصنوعات کے درآمدی بل میں 5.19 فیصد کمی ریکارڈ
اسلام آباد(اے پی پی)رواں مالی سال جولائی کے دوران مجموعی پٹرولیم گروپ کے درآمدی بل 5.19 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ 1.27 ارب ڈالر کی سطح پر آ گیا۔
ادارہ شماریات کے مطابق جولائی 2026 میں پٹرولیم گروپ کی مجموعی درآمدات 1 ارب 276.732 ملین ڈالر رہیں جبکہ جولائی 2025 میں یہ 1 ارب 346.552 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔ اعدادوشمار کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات 22.61 فیصد کمی کے ساتھ 491.492 ملین ڈالر رہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments