آئی ایم ایف سے آئندہ ہفتے مذاکرات بجلی ٹیرف میں ردوبدل متوقع

آئی ایم ایف سے آئندہ ہفتے مذاکرات   بجلی ٹیرف میں ردوبدل متوقع

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومتی معاشی ٹیم اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آئندہ ہفتے ہونے کا امکان ہے جس دوران توانائی اصلاحات، نجکاری اور بجلی و گیس کے گردشی قرض سیٹلمنٹ پلان پر بریفنگ دی جائے گی۔

 بجلی کی بنیادی قیمتوں میں ردوبدل بھی متوقع ہے ۔مذاکرات میں بجلی و گیس کے ترسیلی نظام میں اصلاحات اور نجی شعبے کی شمولیت سے متعلق اقدامات پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔ حکومت نے بجلی کی مسابقتی مارکیٹ کے لیے ٹیرف طے کرلیا، تاہم نیلامی کا عمل تاحال شروع نہیں ہوسکا، جبکہ اسلام آباد، فیصل آباد اور ملتان الیکٹرک کمپنیوں کی نجکاری کے لیے اظہارِ دلچسپی کے نوٹس جاری کیے جاچکے ہیں۔ مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں نے بھی تقسیم کار کمپنیوں کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی ہے ۔بجلی کے شعبے کا گردشی قرض 1614 ارب روپے تک محدود رکھنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ، جبکہ جنوری 2027ء میں بنیادی ٹیرف میں ردوبدل متوقع ہے ۔ آئندہ سال بجلی کی سبسڈی مستحق صارفین کو انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے دینے کی تجویز ہے تاہم بجلی کی مکمل لاگت وصولی اور کراس سبسڈی کے خاتمے سے ٹیرف بڑھنے کا خدشہ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...