جوئے کے اڈے پر چھاپہ کے دوران ریڈنگ ٹیم پر حملہ

جوئے کے اڈے پر چھاپہ کے دوران ریڈنگ ٹیم پر حملہ

ہیڈ کانسٹیبل سمیت 4 اہلکار زخمی ،3ملزم گرفتار،وکی سمیت 7ملزموں پر مقدمہ درج

لاہور (کرائم رپورٹر )جواری میاں وکی کے ڈیرہ پر پولیس کا چھاپہ۔میاں وکی کے بیٹے شمس الدین وکی کا ساتھیوں کے ہمراہ ریڈنگ ٹیم پر حملہ کر دیا۔ایک ہیڈ کانسٹیبل سمیت چار کانسٹیبلز زخمی ہو گئے ۔تھانہ لوئر مال میں میاں وکی کے بیٹے شمس الدین وکی سمیت 7 ملزمان پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے جواری میاں وکی کے ڈیرہ پر جوا کی اطلاع پر چھاپہ مارا۔میاں وکی کے بیٹے شمس الدین وکی نے اپنے ساتھیوں سمیت پولیس پر ڈنڈوں کیساتھ حملہ کیا۔ ملزمان حملے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس پارٹی پر حملہ کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ملزمان نے پولیس پارٹی سے مزاحمت کرتے ہوئے اہلکاروں پر حملہ اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان شمس الدین، شیر ولی اور رانا اتفاق کو قابو لے لیا۔پولیس پارٹی پر حملے میں ملوث دیگر نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...