کرن خان کی نازیہ حسن کے سابق شوہرسے شادی
لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ و میزبان کرن خان نے کاروباری شخصیت مرزا اشتیاق بیگ سے دوسری شادی کر لی، جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر سامنے آگئی ہیں۔
کرن خان نے اپنی زندگی کے اس خاص موقع کیلئے مکہ مکرمہ کا انتخاب کیا، جہاں انہوں نے عمرے کی ادائیگی کے ساتھ نکاح بھی کیا۔ میزبان کے مطابق یہ ان کا پہلا عمرہ تھا اور ایک ہی سفر کے دوران عمرہ اور نکاح کی سعادت ملنا ان کیلئے دو بڑی نعمتوں کے یکجا ہونے جیسا ہے ۔اشتیاق بیگ ماضی میں پاکستان کی پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک تھے ۔ نازیہ حسن اور اشتیاق بیگ نے 1995 میں شادی کی تھی تاہم ان کی ازدواجی زندگی اور علیحدگی سے متعلق بعد میں متضاد دعوے سامنے آتے رہے ۔واضح رہے کہ یہ کرن خان کی دوسری اور مرز ااشتیاق بیگ کی تیسری شادی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments