ٹرمپ نے سی این این، ایم ایس ناؤ اور پولیٹیکو کو وائٹ ہاؤس میں کوریج سے روک دیا

ٹرمپ نے سی این این، ایم ایس  ناؤ اور پولیٹیکو کو وائٹ ہاؤس میں  کوریج سے روک دیا

واشنگٹن(نیوز ایجنسیاں)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو اعلان کیا کہ امریکی نشریاتی اداروں سی این این، ایم ایس ناؤ اور پولیٹیکو کو وائٹ ہاؤس سے کوریج سے فوری طور پر روک دیا گیا ہے ۔

 انہوں نے ان اداروں کی کوریج کو جعلی خبریں قرار دیتے ہوئے یہ اقدام کیا اور کہا کہ مزید میڈیا اداروں پر بھی پابندی عائد کی جائے گی۔انہوں نے ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں کہا میڈیا اداروں کو یہ اجازت نہیں ہونی چاہیے کہ وہ امریکی صدر، ٹرمپ انتظامیہ یا ریاستہائے متحدہ امریکا کی کوریج کرتے ہوئے مسلسل من گھڑت باتیں اور جھوٹ لکھیں یا نشر کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...