اسٹاک ایکسچینج، زبردست تیزی، انڈیکس 1841پوائنٹس بڑھ گیا

اسٹاک ایکسچینج، زبردست تیزی، انڈیکس 1841پوائنٹس بڑھ گیا

مثبت زون میں کاروباری ہفتے کا اختتام، انڈیکس 170884پوائنٹس پرپہنچ گیا 22ارب کے 57کروڑ شیئرز کالین دین، 351کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث 100 انڈیکس 1841 پوائنٹس بڑھ گیا۔کاروباری ہفتے کا اختتام مثبت زون میں ہوا، جہاں 100 انڈیکس 1841 پوائنٹس اضافے کے بعد ایک لاکھ 70 ہزار 884 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 541 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 351 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 110 میں کمی جبکہ 110 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران مجموعی طور پر 576.25 ملین حصص کا لین دین ہوا، جن کی مالیت 22.40 ارب روپے رہی۔کے ایس ای 30 انڈیکس 525.21 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 50882.99 پوائنٹس جبکہ اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 2522.69 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 243139.24 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 6.46 ارب روپے مالیت کے سودے طے پائے ۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاحجم بڑھ کر68.7ارب ڈالرہوگیا، کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے میڈیا ٹائمز لمیٹڈ کے 48.65 ملین حصص، ورلڈ کال ٹیلی کام کے 33.045 ملین حصص اور سینرجی کو پاکستان کے 31.34 ملین حصص کا لین دین ہوا۔ایل ایس ای فنانشل سروسز لمیٹڈ، میڈیا ٹائمز لمیٹڈ اور فرسٹ کیپیٹل سکیورٹیز کارپوریشن سرفہرست ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...