پی سی بی سکول کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آج باقاعدہ افتتاح
سب سے بڑے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں پہلی بار 100 اضلاع کے 1400 سکولوں کے 21 ہزار کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں:محسن نقوی ایچیسن کالج اور بیکن ہاؤس لاہور کاقذافی سٹیڈیم میں مقابلہ ،شائقین کا داخلہ مفت ،اختتام پرراحت فتح علی خان کا میوزیکل کنسرٹ بھی ہوگا
لاہور ،اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر )پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام سکول کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا باقاعدہ افتتاح آج ہوگا ،افتتاحی تقریب قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوگی ۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اب تک کا سب سے بڑا پی سی بی سکول کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام آج سے شروع ہوگا،جس میں پہلی بار 100 اضلاع کے 1400 سکولوں کے 21 ہزار کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام فار سکولز کے دوسرے سیزن کا ابتدائی میچ ایچیسن کالج اور بیکن ہاؤس لاہور کے درمیان قذافی سٹیڈیم میں ہوگا ، شائقین کا سٹیڈیم میں داخلہ مفت ہوگا ،میچ دوپہر دو بجے شروع ہوگا، اختتام پر راحت فتح علی خان کا میوزیکل کنسرٹ بھی ہوگا ،ابتدائی میچ کھیلنے والی دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے گزشتہ روز قذافی سٹیڈیم میں ٹرافی شوٹ میں حصہ لیا ،ایچیسن کالج کے کپتان داؤد توقیر اور بیکن ہاؤس کے کپتان احمد شازل ٹرافی شوٹ میں شریک ہوئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments