انیل کپور نے اپنی کامیابی کا کریڈٹ بیٹیوں کو دے دیا
ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارتی اداکار انیل کپور نے اپنے کامیاب کیریئر کا سہرا اپنی بیٹیوں ریا اور سونم کپور کے سر سجا دیا۔
69 سالہ اداکار نے ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیٹیاں والد کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ہوتیں،بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ میں اپنے خاندان کیلئے کمانے کی خاطر کام کرتا ہوں لیکن کوئی یہ نہیں سمجھتا کہ میرا خاندان میرے لئے کتنا اہم ہے ۔انیل کپور نے جب میری بیٹی ریا پیدا ہوئی تو مجھے احساس ہوا کہ بیٹی کا ہونا ایک اضافی خوشی ہے اور چونکہ میری 2 بیٹیاں سونم اور ریا ہیں، اس لئے میرے لئے یہ دہری خوشی ہے اورمیں خوش نصیب ہوں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments