بغیر سرجری یا ادویات کے 158 کلوگرام وزن کم کرلیا

بغیر سرجری یا ادویات کے 158 کلوگرام وزن کم کرلیا

لاس اینجلس (نیٹ نیوز)امریکی ریاست جارجیا سے تعلق رکھنے والے ہنری گوانزلو نے بغیر سرجری یا ادویات کے 158 کلوگرام وزن کم کرلیا۔

اس کا وزن جب 254 کلو گرام تک پہنچ گیا تو یہ خدشہ لاحق ہوگیا تھا کہ جسمانی وزن میں کمی نہ لانے پر اس کی موت بھی ہوسکتی ہے۔اس کے بعد وہ اپنے جسمانی وزن میں 50 فیصد سے زیادہ کمی لانے میں کامیاب رہے اور ایسا کسی سرجری یا ادویات کے بغیر کیا۔34 سالہ ہنری گوانزلو کی کمر کسی زمانے میں 62 انچ کی ہوگئی تھی اور روزانہ ہزاروں روپے فاسٹ فوڈ پر خرچ کر دیتے تھے ۔نومبر 2019 میں ایک ٹرینر کے تیار کردہ پروگرام پر عملدرآمدشروع کرکے وہ 6 برسوں میں 158 کلوگرام سے زیادہ وزن کم کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔ کمر کا سائز 60 سے 34 ہوگیا جبکہ جوتوں کا سائز بھی 12 سے کم ہو کر 10 ہوگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...