خاتون کے معدے سے 13 قلم، پانچ چمچ اور موم بتی برآمد

خاتون کے معدے سے 13 قلم، پانچ چمچ اور موم بتی برآمد

نئی دہلی (نیٹ نیوز)بھارت میں 33 سالہ خاتون کے معدے سے 13 قلم، پانچ چمچ اور ایک موم بتی برآمد ہوئی ہے ،یہ حیران کن واقعہ بھارت کی ریاست آندھرا پردیش کے نرسراوپیت علاقے میں پیش آیا، جہاں شادی شدہ خاتون کو سینے کے بائیں جانب شدید درد کے باعث ہسپتال لایا گیا۔

ابتدائی ای سی جی بالکل نارمل آیالیکن اینڈوسکوپی میں ڈاکٹرز اندر موجود چیزیں دیکھ کر حیران رہ گئے اور سی ٹی سکین کے بعد فوری آپریشن کرکے 13 قلم، 5 لکڑی کے چمچے اور ایک موم بتی نکالی،ان میں سے ایک قلم 25 سینٹی میٹر لمبا تھا اور اس نے معدے میں سوراخ تک کر دیا تھا، جس کے باعث سینے کے درمیانی حصے میں غیر معمولی طور پر ہوا جمع ہوگئی تھی۔ بروقت سرجری کی وجہ سے ڈاکٹرز خاتون کی جان بچانے میں کامیاب رہے ۔ڈاکٹرزکے مطابق خاتون ذہنی مریض بھی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...