امریکی لائبریری کو 132سال پرانا رسالہ واپس مل گیا

امریکی لائبریری کو 132سال پرانا رسالہ واپس مل گیا

نیویارک (نیٹ نیوز)امریکی ریاست نیو ہمپشائر کی لائبریری سے لیا گیا 1 رسالہ 132 سال کی تاخیر کے بعد واپس کر دیا گیا۔

84 سالہ جان ہینسن حال ہی میں کونکورڈ پبلک لائبریری پہنچے اور دی سنچری السٹریٹڈ منتھلی نامی میگزین کا ستمبر 1894 کا شمارہ واپس کیا۔جان ہینسن نے 19 ویں صدی کے اس رسالے کو واپس کرنے کا فیصلہ اس وقت کیا جب لائبریری نے جرمانوں کی وصولی عارضی طور پر روکنے کا اعلان کیا۔یہ رسالہ 48ہزار220 دن تاخیر سے واپس کیا گیا اور اگر جرمانہ عائد کیا جاتا تو اس کی رقم 33 لاکھ 62 ہزار پاکستانی روپے (12ہزار55امریکی ڈالرز)سے زائد بنتی ہے ۔جان ہینسن کے مطابق یہ رسالہ کئی دہائیوں سے ہمارے گھر میں موجود تھا، تاہم مجھے معلوم نہیں کہ یہ میرے گھر تک کیسے پہنچا۔لائبریری انتظامیہ اتنے پرانے رسالے کی واپسی پرحیران ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...