روزانہ ایک سے 2کپ چائے یاکافی پینا ڈیمینشیا کا توڑ
لاہور(نیٹ نیوز)روزانہ ایک سے 2کپ چائے یا کافی پینا عمرمیں اضافے کے ساتھ دماغی تنزلی کا باعث بننے والے مرض ڈیمینشیا سے تحفظ فراہم کرسکتی ہے ،یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔
جرنل جاما نیٹ ورک میں شائع تحقیق میں ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد کی صحت کا جائزہ 43 سال تک لیا گیا۔تحقیق میں یہ دیکھا گیا تھا کہ کیفین سے بھرپور کافی یا چائے پینے سے دماغی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔اس تحقیق میں نرسوں کو شامل کیا گیا تھا اور ان سے غذائی عادات کی تفصیلات ہر چند سال میں اکٹھی کی گئیں۔43 سال کے عرصے میں 10 ہزار سے زائد افراد میں ڈیمینشیا کی تشخیص ہوئی۔اس طویل ترین تحقیق کے دورا ن طرز زندگی اور صحت کے عناصر کو مدنظر رکھنے پر دریافت ہوا کہ زیادہ کیفین والی کافی پینے سے ڈیمینشیا کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments