امریکی خاندان کی 5نسلوں میں تاریخ پیدائش کا دن ایک

امریکی خاندان کی 5نسلوں میں تاریخ پیدائش کا دن ایک

واشنگٹن (نیٹ نیوز)امریکی ریاست آئیووا کے ایک خاندان کے ایک غیر معمولی اعزاز پر گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے تسلیم کیا گیا ہے ، اس خاندان کی پانچ نسلوں کے افراد کی سالگرہ ایک ہی دن ہوتی ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ نے تصدیق کی ہے کہ فریڈ ہارلو اور ان کا خاندان ایک ہی دن پیدا ہونے والی سب سے زیادہ نسلوں کا عالمی ریکارڈ رکھتے ہیں۔ فریڈ ہارلو 14 ستمبر کو پیدا ہوئے تھے اور ان کی سالگرہ ان کے دادا ولبر، ان کی والدہ ایڈی، ان کی بیٹی ایما بیل اور ان کے نواسے آرتھرکیساتھ منائی جاتی ہے جو اسی دن پیدا ہوئے ۔ہارلو نے میڈیا سے گفتگو میں کہا جب آپ کے بچے ہوتے ہیں تو وہ تحفہ ہوتے ہیں، ہم ہمیشہ اسے بہت دلچسپ سمجھتے تھے لیکن میں نے کبھی اس بارے میں زیادہ نہیں سوچا کہ ہم ریکارڈ ہولڈر بن سکتے ہیں، بس یہی سمجھتے تھے کہ ہر چیز کسی نہ کسی وجہ سے ہوتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...