حریم فاروق اور فیصل قریشی کی فلم ’’مینگو جٹ‘‘کا ٹریلر جاری

حریم فاروق اور فیصل قریشی کی  فلم ’’مینگو جٹ‘‘کا ٹریلر جاری

لاہور (شوبز ڈیسک )پاکستانی فلم انڈسٹری میں ایک اور نئی فلم نے انٹری دے دی۔ حریم فاروق اور فیصل قریشی کی فلم ’’مینگو جٹ‘‘کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

فلم کے ٹریلر لانچنگ تقریب میں شوبز شخصیات نے شرکت کی، اس دوران فلم کی کاسٹ نے مداحوں کے سوالوں کے جواب بھی دئیے ۔حریم فاروق کا کہناتھاکہ فلم سے شائقین کو اچھی تفریح میسر آئے گی ،کوشش رہی کہ کچھ ایسا کروں جو مداحوں کو پسند آجائے ،فیصل قریشی کا کہناتھاکہ پاکستانی سینما کو دوبارہ عروج دینے کیلئے بہت محنت کرنے کی ضرورت ہے اور اس کے لئے متعلقہ شعبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...