جوز بٹلر ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 15 ہزار رنز بنانے والے پہلے بلے باز

جوز بٹلر ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 15  ہزار رنز بنانے والے پہلے بلے باز

لندن (سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے 15 ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

جوز بٹلر نے یہ سنگ میل کارڈف میں سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کے دوران ایشان ملنگا کی گیند پر سنگل لے کرعبورکیا۔بٹلر نے یہ رنز 528 میچز میں 35.46 کی اوسط اور 147.46 کے سٹرائیک ریٹ سے بنائے ہیں جن میں 9 سنچریاں اور 107 نصف سنچریاں شامل ہیں۔کیرن پولارڈ 754 میچز میں 14 ہزار 999 رنز بنا کردوسرے نمبر پر ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...