ڈومیسٹک کرکٹ: 1اننگز میں 14 چھکے لگانے کا ریکارڈ قائم

ڈومیسٹک کرکٹ: 1اننگز میں 14 چھکے لگانے کا ریکارڈ قائم

ڈومیسٹک کرکٹ: 1اننگز میں 14 چھکے لگانے کا ریکارڈ قائم ایم آئی ٹی سلوشنز کے محمد فاروق نے کے آر ایل کیخلاف کارنامہ سرانجام دیا

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کی ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں 1 اننگز میں 14 چھکے لگانے کا ریکارڈ بن گیا۔پریزیڈنٹ ٹرافی فرسٹ کلاس میں شعیب اختر سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں ایم آئی ٹی سلوشنز کے محمد فاروق نے کے آر ایل کیخلاف ایک اننگز میں 14 چھکوں کا ریکارڈ قائم کیا۔ایم آئی ٹی سلوشنز کے محمد فاروق دوسرے راؤنڈ کی پہلی اننگز میں 163 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔انہوں نے 99 گیندوں کا سامنا کیا، 11 چوکے اور 14 چھکے لگائے ۔و اضح رہے کہ ریلویز کے گل فراز خان نے 1976-77 میں پاکستان یونیورسٹیز کے خلاف 1 اننگز میں 12 چھکے لگائے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...