20 سال پرانی موٹر سائیکلیں،رکشے ریلیف سکیم میں شامل
یکم جنوری 2006کے بعد رجسٹرڈ موٹر سائیکل،رکشے فیول ریلیف کیلئے اہل ہونگے
اسلام آباد(نامہ نگار)وزیراعظم شہباز شریف نے پرائم منسٹر فیول ریلیف سکیم میں عوام کو مزید سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور فیول ریلیف سکیم میں 20 سال پرانی موٹر سائیکلوں، رکشوں اور چنگ چی رکشوں کو فی الفور شامل کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے ،یکم جنوری 2006ء کے بعد رجسٹرڈ تمام موٹر سائیکلیں، رکشے ، چنگ چی وزیراعظم فیول ریلیف سکیم میں رجسٹریشن کے لیے اہل ہوں گے ، سکیم سے اب 20 سال پرانی موٹر سائیکلیں، رکشے ، چنگ چی چلانے والے بھی مستفید ہو سکیں گے ،دریں اثنا وزیراعظم نے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کی تاریخ کی بلند ترین سطح 21.4 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے اسے معاشی استحکام کی جانب ایک اور تاریخی سنگِ میل قرار دیا،ایک بیان انہوں نے کہاکہ زرمبادلہ کے ذخائر 21.4 ارب ڈالر تک پہنچنا معاشی ٹیم کی دن رات محنت اور درست سمت میں کئے گئے اقدامات کا ثبوت ہے ۔ مزید کہاکہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ نہ صرف ملکی بیرونی ادائیگیوں کی صلاحیت کو مضبوط بنائے گا ، معاشی مشکلات کا مقابلہ کرنے کی ہماری استعداد کئی گنا بڑھائے گا،مستحکم معاشی پوزیشن ملک میں بیرونی اعتماد، سرمایہ کاری اور پائیدار معاشی ترقی کے نئے دروازے کھولے گی۔وزیراعظم نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ،گورنر اسٹیٹ بینک، حکومت کی معاشی ٹیم اور بالخصوص بیرون ملک پاکستانی عوام کو اس اہم کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments