شاداب خان کی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں دوسری ہیٹرک

شاداب خان کی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں دوسری ہیٹرک

شاداب خان کی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں دوسری ہیٹرک پاکستانی آل راؤنڈر سی پی ایل میں ہیٹرک کرنیوالے تیسرے باؤلر بن گئے

برج ٹاؤن (سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں دوسری ہیٹرک کرلی۔شاداب خان نے کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل)میں اینٹی گوا اینڈ بربودا فالکنز کی نمائندگی کرتے ہوئے گیانا ایمیزون واریئرز کے خلاف ہیٹرک کی۔انہوں نے نویں اوور میں کی آخری تین گیندوں پر شمرون ہٹمائر، مہدی حسن میراز اور کوئنٹن سیمپسن کو آؤٹ کرکے یہ کارنامہ انجام دیا۔وہ سی پی ایل میں ہیٹرک کرنے والے تیسرے باؤلر بن گئے ہیں۔شاداب خان کی یہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں دوسری ہیٹرک ہیں، صرف محمد سمیع ٹی ٹونٹی کرکٹ میں تین ہیٹرکس کے ساتھ ان سے آگے ہیں۔ شاداب خان نے 2026 میں سب سے زیادہ 67 ٹی ٹونٹی وکٹیں بھی حاصل کر رکھی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...