سوزوکی کاسفر کیلئے جدید محفوظ، موثر، پائیدار حل کی فراہمی کااعادہ

سوزوکی کاسفر کیلئے جدید محفوظ، موثر، پائیدار حل کی فراہمی کااعادہ

کمپنی کی آٹوشو میں شرکت، مصنوعات کے پورٹ فولیو، مستقبل کی سمت کواجاگر کیا مستقبل کے منصوبوں میں جدت، پائیداری نمایاں ہوگی، ایم ڈی، ہیروشیکا وامورا

لاہور (بزنس ڈیسک)پاک سوزوکی موٹرکمپنی نے پاکستان آٹوشو(PAPS) 2026میں شرکت کی اور پاکستانی صارفین کیلئے جدید،محفوظ،مؤثر اور پائیدار سفرونقل وحرکت کی غرض سے حل فراہم کرنے کیلئے اپنے عزم کااعادہ کیا۔ پاکستان میں اپنی مضبوط اور دیرینہ روایت کوآگے بڑھاتے ہوئے پاک سوزوکی نے اپنی فروغ پاتی مصنوعات کے پورٹ فولیواورمستقبل کی سمت کو اجاگر کیا، جس میں بالخصوصSuzuki Fronx ADAS، جدیدحفاظتی ٹیکنالوجیز،مقامی پیداوار اور پائیداری پر خصوصی توجہ مرکوزکی گئی۔ اس موقع پر پاک سوزوکی موٹرکمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر ہیروشیکاوامُورا نے عالمی سطح پر آٹو موٹو ِصنعت کے بدلتے منظر نامے اور سوزوکی کی جانب سے باکفایت،قابل ِاعتماد، مؤثر اور پائیدار سفر اور نقل وحرکت کیلئے حل کی سمت کواجاگرکیا۔ انہوں نے مقامی سطح پرگاڑیوں کی تیاری،سپلائرز کے نظام کی ترقی اورصارفین کی بدلتی ضروریات کے مطابق خودکوڈھالنے کے عزم کے ذریعے پاکستان کی آٹوموٹوِصنعت میں پاک سوزوکی کے کردارکو نمایاں کیا۔ اور کہا کہ مستقبل کیلئے پاک سوزوکی کے منصوبوں میں جدت، مقامی پیداوار، جیسی بنیادی ترجیحات کے علاوہ بایوگیس جیسے مقامی ضروریات سے ہم آہنگ حل تلاش کرنابھی شامل ہیں۔ پاک سوزوکی کے ایگزیکٹو آفیسر سیلز اینڈ مارکیٹنگ عامر شفیع نے ایک آٹوموٹوِمینوفیکچررسے لاکھوں پاکستانیوں کیلئے سفر اور نقل و حرکت کے قابل ِاعتمادشریک بننے تک کے سفر کو اجاگر کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...