چھوٹے کاروبار کیلئے شریعہ کمپلائنٹ ڈیجیٹل فنانسنگ کی منظوری

چھوٹے کاروبار کیلئے شریعہ کمپلائنٹ ڈیجیٹل فنانسنگ کی منظوری

ڈیجیٹل ایپ سے 30لاکھ تک فنانسنگ حاصل کی جاسکے گی، ایس ای سی پی

کراچی(کامرس رپورٹر)سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے چھوٹے کاروباروں کیلئے شریعہ کمپلائنٹ ڈیجیٹل فنانسنگ کی منظوری دیدی۔ ایس ای سی پی کے مطابق نئی سہولت کے تحت چھوٹے کاروباری افراد ڈیجیٹل ایپ کے ذریعے 30 لاکھ روپے تک فنانسنگ حاصل کرسکیں گے ، جبکہ منظور شدہ سپلائرز سے کاروباری سامان کی خریداری کیلئے بھی فنانسنگ کی سہولت دستیاب ہوگی، مزید برآں ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ نئی ڈیجیٹل فنانسنگ سہولت سے چھوٹے کاروباروں کو رسمی کریڈٹ نظام تک رسائی حاصل ہوگی اور کاروباری ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔کمیشن کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران نان بینکنگ فنانس کمپنیوں نے چھوٹے کاروباروں کو مجموعی طور پر 253 ارب روپے کے قرض فراہم کیے ، جبکہ اسی عرصے میں25لاکھ افراد کو چھوٹے کاروباروں کیلئے فنانسنگ فراہم کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...