رواں مالی سال، پہلے دو ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 36فیصد کم
اسلام آباد (آن لائن)رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران پاکستانی معیشت میں بہتری کے نمایاں اور مثبت رجحانات سامنے آئے ہیں۔۔۔
ادارہ جاتی اور سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، اگست کے مہینے میں ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 70 فیصد کمی کے ساتھ صرف 9 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گیا ہے جبکہ دو ماہ کا مجموعی خسارہ 36 فیصد کم ہوا ہے ۔ اس دوران ترسیلاتِ زر میں 17 فیصد اضافے کے ساتھ 7.3 ارب ڈالر ملک پہنچے ، آئی ٹی برآمدات میں 17 فیصد اور فری لانسرز کی آمدن میں 42 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ معاشی ماہرین کے مطابق، بیرونی کھاتوں میں بہتری، بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافے اور نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں تیزی کے یہ رجحانات ملکی معیشت کے استحکام اور بڑھتے ہوئے کاروباری اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments