جن پر سوال اٹھے اصل ڈگری دکھادیں معافی مانگ لوں گا:کیپٹن (ر)صفدر
اسلام آباد ،لاہور(نیوز ایجنسیاں )مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر)صفدر نے کہا ہے کہ لنڈے کا کالا کوٹ پہن لینے سے کوئی شخص وکیل نہیں بن جاتا، میرا ون پوائنٹ ایجنڈا صرف یہ ہے کہ جن پر سوال اٹھے ہیں وہ اپنی اصلی ڈگری دکھا دیں ،ہم آپ سے معافی مانگ لیں گے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو اور ایک ویڈیو بیان میں کیپٹن (ر)صفدر نے کہا کہ میں کسی پر کیچڑ نہیں اچھالوں گا ،جعلی ڈگریوں کی بحث اب ملک میں دوبارہ شروع ہوگئی ، سوال پوچھنا ہمارا حق ہے ،جعلی ڈگریوں کے خلاف اعظم نذیر تارڑ کو لڑنا چاہیے ،ایبٹ آباد بار کے سابق صدر امجد علی شاہ کی ڈگری سے متعلق کیس زیر سماعت ہے ، امجد سلیمانی ایڈووکیٹ نے معاملے پر جلد سماعت کی درخواست دائر کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بیشک عدالت لے جانے کی دھمکیاں دیں ،مجھے پتہ ہے احسن بھون درخواست کا ایک پیرا ڈرافٹ نہیں کر سکتے ،وہ اور لوگ ہیں جن کو آپ نے ڈرا لیا ہو گا، ‘‘ مختیاریا گل ود ھ گئی اے ’’۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments