عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی ،علیمہ خان سمیت تینوں بہنوں کی جیل میں بھوک ہڑتال

عمران خان سے ملاقات کی  اجازت نہ ملی ،علیمہ خان سمیت تینوں  بہنوں کی جیل میں بھوک ہڑتال

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)کوٹ لکھپت جیل میں نظر بند بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان، ڈاکٹر عظمٰی اور نورین نیازی نے بھوک ہڑتال کردی ، اڈیالہ روڈ پر ناکے پر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے۔۔۔

 عمران خان کے کزن قاسم زمان نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود تینوں بہنوں تک ضروری اشیاء نہیں پہنچائی گئیں، پورا ہفتہ گزرنے کے بعد پیر کے روز عدالت نے ضروری اشیا فراہم کرنے کا حکم دیا، لیکن نہ ملاقات ہوئی اور نہ ہی کوئی چیز اندر پہنچائی گئی۔قاسم زمان کے مطابق تینوں بہنیں 48 گھنٹے سے بھوک ہڑتال پر ہیں ،دریں اثنا اڈیالہ جیل میں عمران خان سے قاسم خان سمیت کسی بھی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی، پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر خان، نیاز اللہ نیازی، اویس یونس، خالد یوسف، شمسہ کیانی اور فیصل ملک ملاقات کے لیے اڈیالہ پہنچے تھے ،ملاقات نہ ہونے پر واپس چلے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...